جمعرات, 09 ستمبر 2010 , 30 رمضان 1431 هجري
 
Click here for English Version
غیرملکی ماہرین کی مدد لی جائے: بینظیر بینظیر استقبالیہ دھماکے، تفتیش جاری بی بی کی ایف آئی آر کیلیے درخواست بینظیر کے استقبالیہ قافلے میں دو دھماکے، 124 افراد ہلاک بینظیر کا جلوس، ساڑھے تین گھنٹے میں صرف ایک کلومیٹر بینظیر وطن واپسی کے تاریخی سفر پر صدر کی وردی کا فیصلہ، سماعت شروع قومی مفاہمتی آرڈیننس پر عملدرآمد مشروط مستقل فائربندی سے انکار،جھڑپیں دوبارہ شروع بینظیر فیصلے کے بعد واپس آئیں: مشرف دو سو سے زائد ہلاک، سینکڑوں خاندان بےگھر مزید ہلاکتوں کے بعد عارضی فائر بندی ثانیہ جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں وزیرستان: جھڑپیں جاری، جیٹ طیاروں کا استعمال مخالفین سےمفاہمت کی اپیل قومی مصالحتی آرڈیننس، مسودے پر اتفاق ’حالات عوامی احتجاج کی جانب بڑھ رہے ہیں‘
 
Google
 
کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فاتح

ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے ژاک کیلس مین آف دی میچ رہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی ٹیم کو چالیسویں ٹیسٹ میں دوسری مرتبہ شکست ہوئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے یونس خان نے سنچری سکور کی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقی بولرز کھیل پر چھاگئے۔ پاکستان کی آخری چھ وکٹیں صرف66 رنز کے اضافے پر گریں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 56 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

آخری دن پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی نائٹ واچ مین محمد آصف تھے جو چھ رن بنا کر آندرے نیل کی گیند پر ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں آندرے نیل کی سوویں وکٹ تھی۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے گیارہویں جنوبی افریقی بولر ہیں۔

آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی سنچری میکر یونس خان تھے جو 126 رن بنا کر سٹین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں اٹھارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف یونس کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔

مصباح الحق دوسری اننگز میں بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور تیئیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل بھی صرف نو رن بنا سکے۔ عبدالرحمان صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پاکستان کو اس ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانا ہوگا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کا ہے جس نے سنہ 2003 کے انٹیگا ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 418 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کر شکست دی تھی۔

چوتھے دن پاکستان کی دوسری اننگز مایوس کن انداز میں شروع ہوئی تھی۔ پہلے محمد حفیظ صرف ایک رن بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر سلمان بٹ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف 3 رنز بنا کر اسٹین کی گیند پر ہاشم آملا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تھے۔

اس موقع پر یونس خان مشکل صورتحال میں ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے وکٹ پر ٹھہرے۔ تاہم انہوں نے دفاع کے بجائے جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے دباؤ کم کیا۔ یونس خان کا ساتھ فیصل اقبال نے دیا۔

فیصل نے بڑے اعتماد سے بیٹنگ کی لیکن وہ کھیل ختم ہونے میں صرف اکیس گیندیں قبل 44 رنز کے انفرادی اسکور پر ہیرس کی گیند پر کیلس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔فیصل اقبال اور یونس خان کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں114 رنز بنے تھے۔

کراچی ٹیسٹ کی ایک خاص بات جنوبی افریقی بلے باز ژاک کیلس کی دونوں اننگز میں سنچریاں ہیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 155 جبکہ دوسری اننگز میں 100 رن بنائے۔ کیلس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے جنوبی افریقی بیٹسمین ہیں۔ ان سے پہلے ایلن میلول، بروس مچل اور گیری کرسٹن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ آٹھ اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

     
 
 
 
 
Daily Watan-E-Aziz International
© Copyright All rights reserved.