جمعہ, 10 ستمبر 2010 , یکم شوّال 1431 هجري
 
Click here for English Version
غیرملکی ماہرین کی مدد لی جائے: بینظیر بینظیر استقبالیہ دھماکے، تفتیش جاری بی بی کی ایف آئی آر کیلیے درخواست بینظیر کے استقبالیہ قافلے میں دو دھماکے، 124 افراد ہلاک بینظیر کا جلوس، ساڑھے تین گھنٹے میں صرف ایک کلومیٹر بینظیر وطن واپسی کے تاریخی سفر پر صدر کی وردی کا فیصلہ، سماعت شروع قومی مفاہمتی آرڈیننس پر عملدرآمد مشروط مستقل فائربندی سے انکار،جھڑپیں دوبارہ شروع بینظیر فیصلے کے بعد واپس آئیں: مشرف دو سو سے زائد ہلاک، سینکڑوں خاندان بےگھر مزید ہلاکتوں کے بعد عارضی فائر بندی ثانیہ جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں وزیرستان: جھڑپیں جاری، جیٹ طیاروں کا استعمال مخالفین سےمفاہمت کی اپیل قومی مصالحتی آرڈیننس، مسودے پر اتفاق ’حالات عوامی احتجاج کی جانب بڑھ رہے ہیں‘
 
Google
 
پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو سنیچر کی صبح انتہائی سخت حفاطتی انتظامات میں کراچی سے بذریعہ جہاز اپنے آبائی شہر لاڑکانہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس پر خودکش حملوں کے بعد انہوں نے اپنے سندھ کے دورے کو موخر کر دیا تھا۔

سنیچر کو ان کی لاڑکانہ روانگی کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم ان کی وطن آمد کے بعد سے اندرون سندھ اور خاص طور پر لاڑکانہ میں ان کے حامی اور پارٹی کارکن ان کا شدت سے انتظار کر رہے تھے اور ان کے استقبال کی تیاریاں جاری تھیں۔

بین الاقومی خبر رساں اداروں کے مطابق سنیچر کی صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ سے کراچی کے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئیں۔ ان کی گاڑیوں کا قافلہ جو انتہائی تیز رفتاری سے ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوا اس میں ایک درجن سے زیادہ پولیس کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر ان کے راستے پر رینجرز اور پولیس کی بھارتی نفری تعینات تھی اور ایئر پورٹ جانے والے راستوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔

     
 
 
 
 
Daily Watan-E-Aziz International
© Copyright All rights reserved.