جمعہ, 10 ستمبر 2010 , یکم شوّال 1431 هجري
 
Click here for English Version
غیرملکی ماہرین کی مدد لی جائے: بینظیر بینظیر استقبالیہ دھماکے، تفتیش جاری بی بی کی ایف آئی آر کیلیے درخواست بینظیر کے استقبالیہ قافلے میں دو دھماکے، 124 افراد ہلاک بینظیر کا جلوس، ساڑھے تین گھنٹے میں صرف ایک کلومیٹر بینظیر وطن واپسی کے تاریخی سفر پر صدر کی وردی کا فیصلہ، سماعت شروع قومی مفاہمتی آرڈیننس پر عملدرآمد مشروط مستقل فائربندی سے انکار،جھڑپیں دوبارہ شروع بینظیر فیصلے کے بعد واپس آئیں: مشرف دو سو سے زائد ہلاک، سینکڑوں خاندان بےگھر مزید ہلاکتوں کے بعد عارضی فائر بندی ثانیہ جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں وزیرستان: جھڑپیں جاری، جیٹ طیاروں کا استعمال مخالفین سےمفاہمت کی اپیل قومی مصالحتی آرڈیننس، مسودے پر اتفاق ’حالات عوامی احتجاج کی جانب بڑھ رہے ہیں‘
 
Google
 
بینظیر فیصلے کے بعد واپس آئیں: مشرف
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک ملک میں واپس نہ آئیں جب تک سپریم کورٹ صدارتی انتخاب کے حوالے سے اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی۔

بینظیر بھٹو نے آٹھ سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان جانے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ پاکستان کی سپریم کورٹ اس سے ایک دن قبل سترہ تاریخ کو جنرل مشرف کے بطورِ صدرِ پاکستان انتخاب کے حوالے سے آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو میں جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ’ میں کہوں گا کہ وہ پہلے واپس نہ آئیں۔ ہم پہلے ان مشکلات پر قابو پا لیں۔ انہیں بعد میں آنا چاہیے، اٹھارہ کے بعد‘۔

اس سوال پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا بینظیر کو پاکستان آنا چاہیے تو صدر مشرف کا کہنا تھا ’یقیناً انہیں واپس آنا چاہیے‘۔ تاہم انہوں نے اس امر کی وضاحت نہیں کی بینظیر کو اپنی واپسی سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر کیوں کرنی چاہیے۔

اس سوال پر کہ اگر عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو ان کا ردعمل کیا ہوگ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ’جب ہم پل تک پہنچیں گے تو اسے عبور بھی کر لیں گے‘۔

جنرل پرویز مشرف نے چھ اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اکثریت حاصل کی تھی تاہم الیکشن کے نتائج کا باقاعدہ نوٹیفیکشن سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جنرل مشرف کی صدارتی امیدوار بننے کی اہلیت کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر فیصلے کے بعد کیا جانا ہے۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنے انتخاب سے قبل پانچ اکتوبر کی شب قومی مفاہمتی آرڈیننس سنہ دو ہزار سات جاری کیا تھا جس کے تحت ارکان اسمبلی اور ہولڈرز آف پبلک آفس کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت ایسے ریفرنس خارج ہوسکیں گے جو یکم جنوری سنہ انیس سوچھیاسی سے بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے دوران عدالتوں میں دائر کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں احتساب بیورو کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل شفاعت نبی شیروانی نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں بتایا تھا کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چئر پرسن بینظیر بھٹو کے خلاف دائر مقدمات واپس لے لیے ہیں جبکہ پاکستانی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر ان کے لیے مکمل سکیورٹی کا بندوبست کیا جائےگا۔

     
 
 
 
 
Daily Watan-E-Aziz International
© Copyright All rights reserved.